Philosophical Foundations of Curriculum || 📕📚 || Development & Instructi...
نصاب کی فلسفیانہ بنیاد ہیں 📒 📌 تعلیمی نصاب ان تمام سرگرمیوں پر محیط ہے جن کے ذریعے علم کے اہداف و مقاصد کی تحیل کی جاسکتی ہے ۔ نصاب کی یہ اصطلاح ان مجموعی سرگرمیوں اور تجربات کا نام ہے جن کی سکول اس لیے منصوبہ بندی کرتا ہے کہ تعلیم کے مقاصد حاصل کیے جائیں اور ان تمام مختلف نصابی سرگرمیوں کی توجیہ مہیا کی جاۓ جو عام طور پر سکول میں مہیا کی جاتی ہیں ۔ بلاشبہ نصابی منصوبہ بندی کا آغاز ان مقاصد کی صراحت کے ساتھ ہونا چا ہیے جو اس کے لیے حاصل کیے جانے مقصود ہوتے ہیں۔ مزید برآں تعلیمی فلسفہ علم کے بارے میں بہترنہم اور ادراک مہیا کرنے کے ذریعے معاونت فراہم کرتا ہے جو نصاب کا بنیادی مقصد ہے۔ بلاش تعلیمی مقاصد اور اہداف کی تفصیل تعلیمی فلسفہ کی اہم اور بنیادی ذمہ داری ہے ۔اس مقصد کے لیے مخصوص نصاب اور طریقے درکار ہیں ۔مثال کے طور پر اگر زراعتی اور صنعتی شعبوں میں ترقی مطلوب ہے تو پھران شعبہ جات کے متعلق مضامین نصاب میں شامل کیے جانے چاہئیں ۔ گو یاتعلیمی منصوبوں اور حکمت عملیوں مناسب نصاب کے لیے مضامین کا انتخاب ،نصابی کتب کا چناؤ ، تدریسی طریقوں کے نفاذ اور اطلاق پرتعلیمی فلسفے کے اثرات ب...