Why a study of Curriculum is Important | Explain the Scope of Curriculum
نصاب کی اہمیت مقاصد تعلیم کے حصول میں نصاب کی اہمیت بہت زیادہ ہے تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کے کردار اور رویوں میں مطلوبہ تبدیلیاں لائی جائیں ۔اس مقصد کے حصول میں نصاب کا کر دار بنیادی نوعیت کا ہے ۔ اگر نصاب ان مقاصد کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا جاۓ تو ہم بخوبی جان سکتے ہیں کہ بچوں کی موجودہ حالت کیا ہے ؟ اور ان سے وابستہ متوقع نتائج کیا ہوں گے؟ اور پھر ان دونوں کے درمیان فرق کس قدر ہے؟ گویا نصاب ایک پیمانہ ہے ۔ جو ہمیں آگاہ کرتا ہے کہ بچوں کی کامیابیاں کیا ہیں اور ان کی ناکامیاں کیا ہیں ۔اور پھران کے لئے درکار تجربات کے حصول میں کس طرح ان کی صحیح رہنمائی کی جاسکتی ہے اگر ہمارے پاس ایک اچھی طرح کا ترتیب دیا ہو نصاب نہیں ہوگا۔ تو بہت ممکنہے کہ طلباء اور اساتذہ کی تمام سرگرمیاں بے سمت اور بے مقصد ثابت ہوں ۔ اگر نصاب کی حدود اور مقاصد واضح طور پر متعین کر دیئے نصاب کی اہمیت کو بھی جاننا ضروری ہے۔ بلکہ ایک لحاظ سے اگر یوں کہا جاۓ کہ اگر کوئی ملک ،معاشرہ یا گروہ علم کو پسند تو کرتا ہے مگر اسے نصاب کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں تو وہ ابھی قدیم دور کی بھول بھلیوں میں کم ہے اور اسے...