WHAT IS CURRICULUM | SYLLABUS | IN URDU | HINDI

CURRICULUM

نصاب کا تصور سکول میں پڑھائے جانے والے نصاب کے حولے ملحق قرار پائی جاتی ہیں کہ اگر یہ کہا جائے کہ ہر کوئی نصاب کے بارے میں اپنی رائے رکھتا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ جس طرح ہر ایک اپنی راۓ دے سکتا ہے کہ کسی کو کیا پڑھانا چاہیے اور کس طریق سے پڑھانا چاہیے ۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ نصاب کی تعریف بھی اسی طرح سے مختلف انداز میں کی جاتی ہے ۔ ہر محقق ، ماہر تعلیم اور نقاد نصاب کی تعریف مختلف انداز میں کرتا ہے۔اس کے بارے میں ہر ایک کی اپنی رائے ہے اور وہی اس کو درست قرار دیتا ہے ۔ تا ہم معروف مفکر Schwab J نے 1969 میں نصاب کے بارے میں لکھا تھا کہ ” کسی بھی سکول میں مختلف اوقات میں معاشرتی بنیادوں پر پڑھایا جانے والا مواد اس سکول کا نصاب ہوتا ہے ۔ دوسری طرف مختلف ماہرین اور سکالرز نصاب کے بارے میں مختلف آراءرکھتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔ نصاب کسی بھی مضمون کا مواد ہوتا ہے نصاب منصور به بندی شدہ سرگرمیوں کا ایک پروگرام ہوتا ہے۔ نصاب ثقافت کو پیش کرتا ہے۔ نصاب ایک تجربہ کی مانند ہوتا ہے۔ نصاب معاشرے کی ازسرنوتعمیر کا ایجنڈا ہوتا ہے۔ تا ہم نصاب سکول میں ادا کی جانے والی ان تمام سرگرمیوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو بچے کے سیکھنے کے عمل ، رویئے خوا وہ کمرہ جماعت میں ہوکھیل کے میدان میں ہو یا سکول سے باہر ہو پراثر انداز ہوتا ہے ۔ دوسری طرف یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج کا بچہ کل کا
معمار ہوتا ہے اس لئے صرف ایک اچھے ڈیزائن شد و نصاب کی مدد سے بچے کو
اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچاننے کا موقع ملتا ہے اور اسے قوم کی تعمیر میں بامعنی کر دار ادا کرنے کا اہل بنا تا ہے ۔ نصاب بچے میں وقت کے ساتھ ساتھ ساجی ، شعوری ، جسمانی ، روحانی اور اخلاقی سطح پر ہونے والی بہتری کا اہم ترین عنصر ہوتا ہے ۔ اگر استاد ایک رہنما ہے تو نصاب ایک راستہ ہے جس پر چلتے ہوۓ رہنمائی کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔عام فہم انداز میں نصاب کو سکول کا منصوبہ کہا جا تا ہے جس میں سیکھنے والوں کے تجربات بھی شامل ہوتے ہیں ۔ نصاب تعلیم حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے جو سکول سٹاف کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی اور تجر بہ علم کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نصاب کسی بھی فرد کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی بنیاد بنتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Brief History of Educational Psychology🌎🪐|| Who is called the father of ...

What is the Philosophical Foundation of Curriculum Development 😇💖 || Cur...

What are the Characteristics of a Hearing-Impaired Child🦻🏻||