Latest Concept| Curriculum


Latest Concept of Curriculum 

جدید تصور میں نصاب سے مراد وہ سارا ماحول ہے جو مدرسہ اپنے ہاں پیدا کرتا ہے اور طلبہ کو اس میں سے گزارتا ہے ۔ ان تمام سلسل اور ترقی پذ یر سرگرمیوں کو جو مدرسہ کی زیر نگرانی طلبہ کی نشونما کیلئے منظم کی جائیں نصاب کہا جا تا ہے ۔ نصاب مدرسہ کی داخلی اور خارجی سرگرمیوں کا وہ مجموعہ ہے جو بچوں کے نفسیاتی تقاضوں سے ہم آہنگ اور معاشرتی قدروں سے مربوط ہوتا ہے ۔نصاب تجربات اور سرگرمیوں کا ایسا سلسلہ ہے جو اسا تذہ اور طلبہ کے باہمی اشتراک سے تکمیل پاتا ہے۔ نصاب کے جدید تصور میں بچے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔طلبہ کے نفسیاتی تقاضوں اور ان کی خواہشات کو اولیت دی جاتی ہے ۔ نصاب کے جدید مفہوم کے مطابق نصاب میں وہ تمام سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں جو اعلی تعلیمی مقاصد کی تکمیل کرتی ہیں ۔ طالب علم کی زندگی سے مربوط ہوتی ہیں ۔ مدرسہ اور معاشرہ کے مابین تعاون بڑھاتی ہیں ماحول کے بدلتے ہوئے تقاضوں کا ساتھ دیتی ہیں ۔اور فر داور معاشرہ دونوں کی ترقی کی ضامن ہوتی ہیں ۔ نصاب میں جو سرگرمیاں اور مضامین شامل کئے جائیں وہ بچے کے نفسیاتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور معاشرے کی قدروں سے مربوط ہوں تاکہ ان کے ذریعے طلبہ اپنے معاشر ہے سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں اور طلبہ میں آپس میں اشتراک و تعاون ، محبت و ہمدردی اور احساس ذمہ داری جیسے جذبات فروغ پائیں ۔ جدید تصور نصاب طلبہ کے رجحانات اور پانی میلانات کو نہایت اہم قرار دیتا ہے اس کے نزدیک بچوں کی مثال پودوں کی سی ہے ۔ جن کی نشوونما کے لئے آزادانہ ماحول اور خوشگوار فضا ضروری ہے ۔ گویا نصاب کے جدید تصور میں بیچے اور معاشرے کے تقاضوں کو پیش نظر رکھا جاتا ہے ۔ اور انصاب کی تدوین و عظیم نفسیاتی بنیادوں پر کی جاتی ہے جدید تصور کے مطابق نصاب سے حض درسی کتاب کا علم یا معلومات کی منتقلی نہیں ۔ بلکہ تعلیم و تعلم اور درس و تدریس کے لئے منظم کی گئی ایسی تمام سرگرمیاں ہیں جو استاد اور شاگر دل کر عمل میں لاتے ہیں۔ اس طرح نصاب (Curriculum) کا جدید تصور ایک متحرک نظریہ ہے ۔ اور نصاب (Curriculum) سے مراد وہ پورا ماحول ہے جس میں ایک طالب علم تعلیم حاصل کرتا ہے ۔اس میں وہ تمام نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ جو بچے کی متوازن شخصیت کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں لفظ نصاب (Curriculum) ان تمام سرگرمیوں پر محیط ہے ۔ جس سے اندرون مدرسہ یا بیرون مدرسہ بچے کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
تعاون ، محبت و ہمدردی اور احساس ذمہ داری جیسے جذبات فروغ پائیں ۔
جدید تصور نصاب طلبہ کے رجحانات اور پانی میلانات کو نہایت اہم قرار دیتا ہے اس کے نزدیک بچوں کی مثال پودوں کی سی ہے ۔ جن کی نشوونما کے لئے آزادانہ ماحول اور خوشگوار فضا ضروری ہے ۔ گویا نصاب کے جدید تصور میں بیچے اور معاشرے کے تقاضوں کو پیش نظر رکھا جاتا ہے ۔ اور انصاب کی تدوین و عظیم نفسیاتی بنیادوں پر کی جاتی ہے
جدید تصور کے مطابق نصاب سے حض درسی کتاب کا علم یا معلومات کی منتقلی نہیں ۔ بلکہ تعلیم و تعلم اور درس و تدریس کے لئے منظم کی گئی ایسی تمام سرگرمیاں ہیں جو استاد اور شاگر دل کر عمل میں لاتے ہیں۔ اس طرح نصاب (Curriculum) کا جدید تصور ایک متحرک نظریہ ہے ۔ اور نصاب (Curriculum) سے مراد وہ پورا ماحول ہے جس میں ایک طالب علم تعلیم حاصل کرتا ہے ۔اس میں وہ تمام نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ جو بچے کی متوازن شخصیت کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں لفظ نصاب (Curriculum) ان تمام سرگرمیوں پر محیط ہے ۔ جس سے اندرون مدرسہ یا بیرون مدرسہ بچے کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Brief History of Educational Psychology🌎🪐|| Who is called the father of ...

What is the Philosophical Foundation of Curriculum Development 😇💖 || Cur...

What are the Characteristics of a Hearing-Impaired Child🦻🏻||