What is Role of philosophy in curriculum development 📕 || Educators in ...

نصاب سازی میں فلسفہ کا کردار✒️
نصاب کے بغیر تعلیم و تدریس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ آج کے دور میں اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہے اور نصاب سازی کی اہمیت بالکل واضح ہے ۔ گزشتہ چند دہائیاں اس لحاظ سے انتہائی موثر اور مفید رہی ہیں کہ اس دوران تعلیم کے شعبے میں مختلف قسم کی کامیاب تبدیلیاں اور اختراعات کی گئیں ۔ شعبہ تعلیم سے منسلک ماہر مین فلسفیانہ کی آراء اور تجاویز کی روشنی میں نصاب کے ہر پہلو پر نظر ثانی کی گئی کئی تعلیمی اداروں میں ایک نیا تدریسی ذریعہ یعنی ٹیلیویژن ، زبان دانی سکھانے کے ادارے وغیرہ متعارف کرائے گئے میں تعلیمی اداروں کے لیے نئی عمارات اور تجربہ گاہوں کے لیے نئے اور جدید آلات تیار کیے گئے ہیں ۔ یوں تعلیمی تعلمی عمل کے لحاظ سے ایک نیا جذ بہ اور دلچسپی پیدا کی گئی ہے۔
بہت سے افراد اور اداروں کے لیے مرکزی نکتہ فکر یہ ہے کہ نصاب کے لیے نئے نئے طریقے اور پروگرام وضح کیے جائیں ۔ خاص طور پر گزشتہ دہائیوں میں نصاب سازی کی طرف بہت توجہ دی گئی ہے۔اس ضمن میں نصاب سازی کے بارے میں تفصیلی گفتگو اس کی فلسفیانہ بنیادوں (Philosophical Foundations) کے لحاظ سے ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے منسلک پیشہ ور افراد اور اداروں کے لیے نہایت ہی بصیرت افروز ہوگی کیونکہ تعلیم کی حیثیت فلسفہ کے عملی پہلو جبکہ فلسفہ کی حیثیت تعلیم کے نظریاتی پہلو کے طور پر ہے ۔ علاوہ ازیں تعلیم کے حوالے سے فلسفہ نے جو حقائق دریافت کئے ہیں ،ان میں تعلیم کے مقاصد کا تعین ، تدریسطر یقوں کا انتخاب اور مدرسہ تنظیم جیسے امور شامل ہیں۔اس کے علاوہ نصاب سازی کے ضمن میں کچھ فلسفیانہ مسائل ایسے ہیں جو نصاب سازی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

Brief History of Educational Psychology🌎🪐|| Who is called the father of ...

What is the Philosophical Foundation of Curriculum Development 😇💖 || Cur...

What are the Characteristics of a Hearing-Impaired Child🦻🏻||