Why a study of Curriculum ?



نصاب میں رابطہ اور تسلسل ہونا چاہیے ۔ابتدائی جماعتوں سے ثانوی جماعتوں تک نصاب ہم آہنگ اور طلبہ کی سابقہ معلومات
 اور تجربات سے مربوط ہونے کے علاوہ اس میں تسلسل کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ ایک جماعت کے نصاب کا دوسری جماعت کے نصاب کے ساتھ گہرا تعلق ہو ۔ ایک کی بنیاد پر دوسرے ۔ کے نصاب کی عمارت تعمیر کی جائے ۔ نصاب معلوم سے نامعلوم اور آسان سے مشکل کی طرف بڑھتا
تسلسل برابر جاری رہے ۔ تا کہ طلبہ کی صلاحیتیں بتدریج نشو و نما پائیں ۔
نصاب کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کا دائر وعمل وسیع ہوتا ہے ۔ بعض ماہرین تعلیم کے نزدیک
نصاب میں وسعت سے مراد کثیر افادیت ہے ۔ یعنی نصاب میں ایسے مضامین اور موضوعات شامل کئے
جائیں جو زیادہ سے زیادہ طلبہ کے لئے کارآمد اور مفید ہوں ۔ اگر نصاب محدود ہوگا تو طلبہ کی ضروریات اور
نصاب میں اتنی وسعت ہونی چاہیے کہ دوافراد اور معاشرے کے مسائل کو حل کر سکے۔

نصاب میں انفرادی اختلافات کا خیال: انصاب میں ایسا مواد اور سرگرمیاں شامل ہوں جو مختلف قسم کے طلبہ کی دلچسپیوں ، تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ ہوں ۔ نصاب میں طلبہ کے مخصوص رجحانات اور صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے زیادہ در مختلف سے زیادہ اختیاری مضامین شامل ہوں تا کہ طلبا اپنی پسند اور طبعی رجحان کے مطابق کسی مضمون اور شعبہ کا انتخاب کرسکیں ۔ نصاب میں طلبہ کے نفسیاتی تقاضوں کا خیال رکھا جاۓ ۔ اور ان کو پہنی اور جسمانی تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔ تا کہ ان کی انفرادیت کی نشو ونما ہو۔
 حرکت اور زندگی کی مرکزیت کا حامل
ایک اچھے نصاب کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ یہ حرکت اور زندگی کی مرکزیت کا حامل ہوتا ہے ۔اس میں ایسے موضوعات اور سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں جو طلبہ کو متحرک رکھتی ہیں ۔ اور جن سے طلبہ میں وسعت نظری، فراخدلی ،سائنسی سوچ کے ساتھ ساتھ روحانی ،ثقافتی اور معاشرتی شعور اجاگر ہو ۔ طلبہ کو فعال اور متحرک رکھنے کے لئے نصاب میں ایسی سرگرمیاں نفس مضمون اور طریقہ ہاۓ تدریس اختیار کئے جائیں جن سے طلبہ کی قوتوں کو تحریک ملے ۔ ان کو ملی تجربات کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں ۔نصاب کو تجربات اور زندگی سے مربوط کیا جائے ۔ تا کہ طلبہ جو کچھ سیکھیں اس سے اپنی عملی زندگی بروئے کار لا میں تعلیم افادیت کے تصور پریٹی ہو۔ اور نصاب میں بامقصد موضوعات شامل کئے جائیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Brief History of Educational Psychology🌎🪐|| Who is called the father of ...

What is the Philosophical Foundation of Curriculum Development 😇💖 || Cur...

What are the Characteristics of a Hearing-Impaired Child🦻🏻||