Role of school in Socialization
Role of school in Socialization | Child's Behavior | School as an institution | Society and Culture
معاشرے میں سکول کا کردار
نصاب سازوں کے لئے معاشرے میں سکول کیا کر دار ادا کرتا ہے یا کر سکتا ہے کے پہلو کو گی نظر رکھنا ضروری ہے ۔ اس حقیقت سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا کہ معاشرے اور سکول میں کوئی فرق نہیں ہوتا چاہیے۔ جس طرح کا معاشرہ سکول سے باہر قائم ہو اس طرح کا معاشرہ سکول کے اندر بھی قائم ہونا چاہیے تاکہ علم کے لئے حصول علم میں کسی طرح کی مشکل نہ ہو۔ مفکرین کی ایک کثیر تعداد نے معاشرے میں سکول کے کردار کی اہمیت کو واضح کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سکول اور معاشرے کے درمیان کیا تعلق پایا جا تا ہے اس بارے میں بھی مفکرین نے غور وفکر کیا ہے۔ اور معاشرے میں سکول کے کردار کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوششیں کی ہیں ۔ مثلا
سکول کا فرض ہے کہ بچوں کی چینی اور تخلیقی صلاحیتوں کونشو ونما دے۔ ان میں چیزوں کو تعلقی اور تنقیدی نقطہ نظر سے دیکھنے کی استعداد پیدا کرے ۔ اور ان کو سیکھے ہوئے تصورات کو ملی طور پر لاگو
کرنے کے قابل بنائے ۔
2 بچوں کی جسمانی صلاحیتوں کی بھر پورنشو ونما میں مدد کرے ۔اور ان میں جسمانی صحت و تندرستی اور حفظان صحت کے اصولوں کی افادیت کا احساس وشعور پیدا کرے۔
معاشرے میں رہتے ہوۓ دوسرے افراد کے ساتھ آداب گفتگو اور لکھنے پڑھنے اور بولنے کے
شاک اطوار کی نشو و نما کرے۔
سکول کا فرض ہے کہ طلبہ کو ریاضی ، سائنس اور ٹیکنیکل علوم کا بنیادی علم مہیا کرے ۔ اور طلبہ اور طالبات کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق علم و ہنر اور ضروری مہارتوں نے آراستہ کرے۔
سکول کا یہ بھی فرض ہے ۔ کہ وہ بچوں میں صبر ، برداشت، رواداری اور عزت نفس کے اوصاف پیدا کرے ۔ ان کو سماجی اور اخلاقی قدر میں سکھائے ۔ اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے لئے
عزت واحترام کے جذبات پیدا کرے۔
جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں بچوں کو اس کے بارے میں اور دیگر اقوام کے بارے میں ضروری علم وآ گاہی سے آراستہ کر نا
بھی سکول کے فرائض میں شامل ہے۔
مختصر یہ کہ نصاب کی نوعیت کا بہت حد تک انحصار اس پر ہے ۔ کہ سکول معاشرے میں کیا کردار اوا کرتا ہے۔ سکول ہی معاشرے میں تبدیلی کی آماجگاہ ہے۔ اور نصاب کی ساخت میں سکول کا یہ کردار منعکس ہونا چاہئے ۔
ہمارے ملک پاکستان میں قائم سکول بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کا بنیادی اور اہم مقصد بچے کو اپنی تعلیم دینا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے اندر پنہاں توانائیوں کی پہچان کر سکے اور ان کو استعمال کر ے۔
Comments
Post a Comment